37,713 اَفراد زیر نگرانی ہیں، متاثرہ افراد کی کل تعداد 125

0
0
جموں میں6نئے معاملے سامنے آئے،04 مریض صحتیاب اور 03کی موت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے آج کہا کہ بیرون ریاست یا بیرون ممالک سے آئے کل 37,713اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اب تک جموںوکشمیر میں 125اَفراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 125 مثبت معاملات میں سے 118 سرگرم معاملات ہیں ،04 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 03کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب تک9209 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ567 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔118کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 20,735 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق7084اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 1900نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 1763 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے اور 12کی روپورٹیں 07؍اپریل 2020 ء تک آنا باقی ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔ایڈوائزری کے مطابق لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صحت مند رہنے کے لئے اپنے گھروں میں کثرت کیا کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ’’ کووِڈ ۔19کے دوران جبکہ ہم سب اپنے گھروں میں رہتے ہیں اور ہماری نقل و حمل محدود ہوکر رہ گئی ہے ، اس صورتحال میں ہر عمر کے لوگوں کے لئے ضروری بنتا ہے کہ وہ وقفے وقفے سے تین سے پانچ منٹ تک جسمانی طور متحرک رہیں ۔لوگ اپنے گھروں کے اندر چہل قدمی کرسکتے ہیںجس سے نفسیاتی دبائو کم ہوگا اور خون کا دورہ معمول کے مطابق رہے گا۔بلیٹن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19 کے پھیلائو کے دوران اپنا خاص خیال رکھیں ۔اس دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ معیاری وقت گزارے اورافرادی خانہ کے ساتھ بات چیت تاکہ تنائو میں کمی لائی جاسکے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اُن سے دُور اَفراد خانہ کے ساتھ فون کال یا ویڈ یو کال سے ذریعے رابطے میں رہیں۔بلیٹن میں لوگوں سے مزید کہا گیاہے کہ وہ اپنے آپ کو تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جن میں گیم کھیلنا ، موسیقی سننا ، پڑھائی لکھائی اور دیگر کام شامل ہیں تاکہ بوریت کو کم کیا جاسکے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگ ہلکی پھلکی ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ یوگاکریں یا گھروں میں ہی چہل قدمی کریں جسے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔اس کے علاوہ لوگ بوریت کو کم کرنے کے لئے گارڈنگ ، صفائی ستھرائی کرنے کے علاوہ پکوان بھی تیار کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ خبریں سننے میں اپنا وقت صرف نہ کریں کیوں کہ ا س سے ذہنی کیفیت متاثر ہوتی ہے۔عوام کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور ہسپتالوں کا دورہ نہ کریں اور بخار، کھانسی یا سانس لینے میں مشکل آنے کی صورت میں ہی طبی صلاح لیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیلپ لائین نمبرات پر صلاح و مشورہ کے لئے رابطہ قائم کریں۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا