ضرورت مند لوگوں کیلئے ریڈ کراس سوسائٹی کے پاس 1500کوئنٹل چاول اور 1500کوئنٹل آٹا رکھا گیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈائریکٹر خوراک سول سپلائز و امور صارفین جتندر سنگھ نے آج کہاکہ محکمہ کے اَفسران ، فیئر پرائس شاپ ، ڈیلر ، مزدورو دیگر ورکر لاک ڈاون کی مدت کے دوران جموں کے تمام گھرانوں میں راشن کی تقسیم کاری کو صد فیصد یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ سطح پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل / ایمرجنسی ریسپانس سیل بھی تشکیل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کے تمام ضلعو ں میں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے موبائیل نمبروں کو لوگوں میں غذائی اجناس کی دستیابی سے متعلق اِمداد فراہم کرتے ہیں۔اب تک ڈائریکٹور یٹ اور ضلع سطح کے مراکز پر ہیلپ لائین نمبرات پر 1120کالز درج کی گئی ہیں۔ڈائریکٹر نے کہا کہ اپریل اور مئی مہینوں کے لئے پیشگی راشن کو تقسیم کرنے کا عمل جنگی بنیادوں پر جاری ہے تاکہ ہر صارف کو مقررہ وقت کے اندر راشن دستیاب ہو۔اِس کے علاوہ ریڈ کراس سوسائٹی جموں کے پاس 1500کوئنٹل چاول اور 1500کوئنٹل آٹا ضرورت مندوںمیں تقسیم کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔ڈائریکٹر موصوف نے مزید کہا کہ محکمہ نے سرکاری محکموں /کارپوریشنوں میں تقسیم کرنے کے لئے ماسکس اور سینٹائزر حاصل کئے ہیں۔