جامعہ تشدد میں مقامی رہنما آشو خان ​​گرفتار

0
0

نئی دہلی ، 04 اپریل (یو این آئی) دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران 15 دسمبر کو نیو فرینڈس کالونی کے قریب ہوئے تشدد کے کیس میں جامعہ نگر علاقے کے مقامی رہنما آشو خان ​​کو آج گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آشو خان ​​کے خلاف نیو فرینڈس کالونی اور جامعہ نگر میں تشدد کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے ذریعے تحقیقات کے بعد اسے آج یہاں گرفتارکرکےساکیت کورٹ ڈیوٹی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے یہاں پیش کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا