ڈی آئی پی آر نے بے بنیاد خبروں پر قابو پانے کیلئے ویب سائیٹ شروع کی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ جموں و کشمیر نے بے بنیاد خبریں اور غلط اطلاعات پھیلانے کے معاملے پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں کووڈ 19 کے بارے میں جامع بیداری پیدا کرنے کی خاطر آج ایک ویب سائیٹ کی شروعات کی ۔ ناظمِ اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ اس قدم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بے بنیاد خبروں پر قابو پایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی پی آر جے کے نے لوگوں تک صحیح اطلاعات اور جانکاری پہنچانے کیلئے diprjkfactcheck.in نامی ویب سائیٹ شروع کی ہے جس کے ذریعے سے حقایق کے بارے میں پتہ لگایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بے بنیاد خبروں پر قابو پایا جائے اور لوگوں تک صحیح جانکاری پہنچا کر انہیں بااختیار بنایا جائے ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانے اور ڈر پیدا کرنے کی پاداش میں کوئی بھی شخص جیل جا سکتا ہے اس کے علاوہ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر بے بنیاد خبریں آگے لے جانا بھی ایک جرم ہے ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ عام شہری واٹس اپ یا کسی بھی دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے سے پھیلائی گئی بے بنیاد خبریں، غلط جانکاری ، ڈر یا نفرت پھیلانے کے پیغامات کو ویب سائیٹdiprjkfactcheck.in پر بھی رپورٹ کرا سکتے ہیں ۔ محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غلط اور بے بنیاد خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ اسے رپورٹ کریں اور اس کی جانچ کریں اور اس کے علاوہ دستیاب سرکاری سوشل سائیٹوں پر اس کی تصدیق کریں ۔ اسی طرح لوگ صحیح جانکاری کیلئے https://twitter.com/diprjk اور https://www.facebook.com/JKInformationOfficial/ سے بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ بے بنیاد خبریں اور غلط جانکاری پھیلانا اور ڈر پیدا کرنا NDMAکے سیکشن 54 ،IPC کے 2005 اور 505کے علاوہ IT(act) کے تحت ایک قابلِ سزا جرم بھی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا