جموں و کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں ہفتہ کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو زلزلے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘جموں کشمیر میں ہفتہ کی علی الصبح 6 بجکر 14 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 اعشاریہ صفر ریکارڈ ہوئی ہے’۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا