ڈی آر ڈی او نے کرونا کی روک تھام کے لئے چھڑکاؤ کے آلات ڈیولپ کئے

0
0
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍دفاعی تحقیق اور ڈولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی ایک  لیباریٹری نے کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹکنالوجی سے لیس چھڑکاؤ کرنے والے دو  آلات بنائے ہیں۔ جن میں سے چھوٹے آلہ کو پیٹھ پر رکھ کر اور بڑے آلہ کو ٹرالی پر رکھ کر استعمال کیاجاسکتا ہے۔ڈی آر ڈی او نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ملکی سطح پر لڑائی کے لئے اس کے سائنسداں مسلسل کام کررہے  ہیں اور اسی سلسلے  میں اس کے سینٹر فار فائر ایکسپلوزیو اینڈ انوائرمنٹ سیفٹی نے ان دونوں آلاتوں کو ڈیولپ کیا ہے۔تنظیم کے ذریعہ ڈیولپ کئے گئے دو بڑے چھڑکاؤ کے آلات فوری طور پر استعمال کے لئے دہلی پولس کے حوالے کیا جارہا ہے۔چھوٹے آلہ کو پیٹھ پر لاداجاسکتا ہے اور اس سے ایک بار میں تین سو مربع میٹر علاقے میں چھڑکاؤ کرکے اسے انفیکشن سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ اس کا استعمال اسپتال کے استقبالیہ، ڈاکٹر کے کمرے، گلیاروں، دفاتر، میٹرو  اور ریلوے  اسٹیشنوں اوربس اسٹیشنوں وغیرہ کو صاف کرنے میں کیا جاسکتا ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا