تینوں افواج نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے شب و روز اپنے وسائل یکجا کر رکھے ہیں:وزارت دفاع
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ملک میں دن بہ دن پھیلنے وائی کورونا ’وبا‘ کے مد نظر کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے وقف مسلح افواج کے 51 اسپتالوں کو فیسلیٹیشن سنٹر کے بطور تیار کیا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق تینوں افواج اور وزارت دفاع کے تحت آنے والی تنظمیوں نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے شب و روز اپنے وسائل یکجا کر رکھے ہیں۔ جن اسپتالوں کو کورونا فیسلیٹیشن سنٹرکے طور پر تیار کیا جا رہا ہے‘ ان میں سے کچھ کولکاتہ، وشاکھا پٹنم، کوچی، حیدرآباد کے قریب ڈْنڈی گل، بنگلور، کانپور، جیسلمیر، جورہاٹ اور گورکھپور واقع ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں فوجیں 24 گھنٹے ضرورت مندوں کو طبی اور لاجسٹک فراہم کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز نے شہری انتظامیہ کو اپنے وسائل مہیا کروائے ہیں۔ مسلح فورس ممبئی، جیسلمیر، جودھپور، ہِنڈن، مانیسر اور چنئی میں چھ قرنطینہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ ان مراکز پر1737 افراد کو رکھا گیا تھا اور ان میں سے 403 افراد کو ضروی عمل کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے۔ کورونا متاثرین کے تین افراد کو صفدرجنگ اسپتال بھیجا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ضرورت پڑنے پر 15دیگرکو سہولت سے لیس تیار رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے مسلح افواج کے اسپتالوں کی پانچ وائرل ٹیسٹ لیبارٹریز کو قومی گرڈ سے مربوط کیا گیا ہے۔ ان میں ریسرچ اینڈ ریفرل دہلی کینٹ، فضائیہ کمان اسپتال بنگلور، مسلح افواج میڈیکل کالج پونے، کمان اسپتال مرکزی کمان لکھنو اور کمان اسپتال شمالی کمان اودھم پورشامل ہیں۔ چھ دیگر اسپتالوں میں کووِڈ-19 ٹیسٹ سہولت جلد ہی شروع کی جائے گی۔ ہندوستانی فضائیہ کی خصوصی پرازوں نے عوام کو نکال کر منزل تک پہنچایا اور طبی ساز و سامان کی سپلائی کی ہے۔ فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑہ ضروی اشیاء ، دوائوں اور میڈیکل آلات کی سپلائی کر رہا ہے۔ اب تک تقریباً 60 ٹن سامان ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا گیا ہے۔ پڑوسی ملکوں کے تعاون کے لیے بحریہ کے چھ جہازوں کو تیار رکھا گیا ہے۔ مالدیپ، سری لنکا، بنگلہ دیشن، نیپال، بھوٹان اور افغانستان میں تعیناتی کے لیے پانچ میڈیکل ٹیموں کو بھی تیار رکھا گیا ہے