خاتون ڈاکٹرکے مائیکے والوں پہ حکام کاقہر

0
0

دیررات گھر پہنچی پولیس،بھائی کوجبراًاسپتال لیجانے کی کوشش
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ویڈیوکے ذریعے اپنی بے بسی اور انتظامیہ کی بے حسی کوبے نقاب کرنے والی خاتون ڈاکٹرکے کنبہ کے بعد حکام نے اس کے مائیکے والوں پہ بھی زورزبردستی کاسلسلہ شروع کردیاہے، جمعرات دیررات پولیس کی ٹیم اس خاتون ڈاکٹرکے مائیکے والوں کے ہاں پہنچی اور وہاںاس کے بھائی کو اسپتال منتقل ہونے کیلئے کہا جس پروہاں خوب بحث و تکرار دیکھنے کوملی، کنبے میں ڈاکٹر کے بھائی کیساتھ ان کی اہلیہ،معصوم بچے ،بزرگ والدین سمیت سا ت افراد ہیں جبکہ پولیس صرف ایک شخص کو طرنطینہ میں لیجانے کی کوشش کررہے ہے جس پر اہلِ خانہ نے کہا کہ وہ گھر میں ہی آئیسولیشن میں ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ کیااحتیاط کرنااورکیسے رہناہے، اور گھرکے واحد سہارے کواگر اُٹھاکرلیجایاجارہاہے توا سکے کوئی تحریری حکمنامہ بھی نہیں ہے،زبانی حکمناموں پرہم اپنے بیٹے کو کیسے بھیجیں اور گھرمیں بزرگ بیمار ہیں بچے ہیں ان کی دیکھ بھال کون کرے گا، دیررات تک پولیس کی جانب سے کنبے پردبائوڈالاجارہاتھا۔معلوم ہواہے کہ خاتون ڈاکٹر کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد سے اس کے خاندان پردبائو بڑھایاجارہاہے اور طرح طرح سے ہراساں کیاجارہاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا