حکومت نے اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کیلئے کاڈی نیشن ٹیمیں تشکیل دیں

0
0

لازوال ڈیسک

جموں حکومت نے اشیائے ضروریہ و دیگر خدمات کی نقل و حمل اور کووڈ۔19 کے مد نظر اُٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات کو دُور کرنے کے لئے کاڈی نیشن ٹیمیں تشکیل دیں۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق صحت وطبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر یوٹی کاڈی نیشن کووڈ۔19کے کلہم اِنچارج ہوں گے جبکہ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بھوپندر کمار اپیکس ہیلتھ کنٹرول روم کے انچارج ہوں گے۔کمشنر سیکرٹری صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول اجیت کمار ساہو اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ابھیان ارون کمار منہاس بین ریاستی سرحدوں کے انتظامات اور مسافروں / سپلائی انتظامیہ کی نگرانی کریںگے۔سیکرٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد باز آباد کاری و تعمیر نو سمرن دیپ سنگھ جو محکمہ خوراک و رسدات کے انتظامی سیکرٹری کے اضافی چارج بھی سنبھالتے ہیں ۔اشیائے ضروریہ کہ سپلائی و دیگر معاملات کی نگرانی کریں گے۔پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر جے اینڈ کے گورنمنٹ نئی دلی دھیرج گپتا اور ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر اور سیکرٹری ریذیڈنٹ کمیشن نئی دلی نیرج کمار ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون سے متاثرہ طلباء، مریض و دیگر جموںوکشمیر کے باشندوں کے مسائل کی نگرانی کریں گے۔کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار ملک کے دیگر حصوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے مسائل کی نگرانی کریں گے۔صوبائی کمشنر سنجیو ورما ، منیجنگ ڈائریکٹر جموں پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ یشا مڈگل اور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ محمد اعجاز اور سی ای او جیکیڈا اویس احمد ، صوبائی سطح پر کورنٹین سہولیات و دیگر انتظامی معاملات کی نگرانی کریںگے۔کمشنر سیکرٹری صنعت وحرفت منوج کمار دویدی اور ڈائریکٹر صنعت وحرفت جموں انو ملہوترا، صنعتی مصنوعات اور اُن کی سپلائی کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل محکمہ اطلاعات اور ناظم اطلاعات ڈاکٹرسید سحرش اصغرمیڈیا و اطلاعات سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کریں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا