کووڈ۔19 صورتحال : ہائی کورٹ نے حکومت کو متعدد ہدایات جاری کیں

0
0

لازوال ڈیسک
جموں جموں وکشمیر کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل اور جسٹس سندھو شرما پرمشتمل جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے آج نوول کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے متعلق پی آئی ایل کی شنوائی کے دوران حکومت اور اِس کے محکموں کے لئے کئی ہدایات جاری کیں۔اِس معاملے پر کارروائی ویڈیو کانفرنسنگ اور ویڈیو کالز کے ذریعے عمل میں لائی گئی۔ دونوں ججوں نے جموں میں اپنی اپنی رہائش گاہ پر بیٹھ کر ہی اِس معاملے کی شنوائی کی ۔اس موقعہ پر امیکس کیوری نے جانکاری دی کہ بہار سے تعلق رکھنے والے 400 شردھالوں شری ماتا ویشنو دیو ی گپھا کٹرہ میں درماندہ ہےں اور ان سے کہا جارہا ہے کہ وہ موجودہ قیام کی جگہوں کو خالی کریں۔ڈویژن بنچ نے شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ڈی سی ریاسی کو ہدایات دیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شردھالوں سے یہ جگہیں خالی کرنے کو نہ کہا جائے اور لاک ڈاون ختم ہونے تک اُن کی ضروریات کو پور ا کیا جائے۔اِس موقعہ پر دونوں یوٹیز کے سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ اور آئی جی پی جموں ، آئی جی پی کشمیر اور آئی جی پی لداخ کو ہدایات دی گئیں کہ وہ تمام سرکاری سہولیات میں اپنے فرائض انجام دے رہے اہلکاروں کو مکمل سلامتی اور تحفظ فراہم کریں ۔دونوں یوٹی حکومتوں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ مائیگرنٹ مزدوروں کو قیام و طعام ، صحت اور دیگر طرح کی سہولیات بہم پہنچائیں۔ا س حقیقت کا نوٹس لیتے ہوئے کہ قومی سطح پر لاک ڈاون ہونے کے باوجود بھی کافی تعداد میں لوگ اِن دِنوں مقامی پارکوں میں مارننگ واک اور سیر و تفریح کرتے ہیں ۔ڈویژن بنچ نے قانون نافذکرنے والے اور پارکوں کے حکام ( میونسپل کارپوریشنوں اور ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں ) کو ہدایت دی کہ وہ پبلک پارکوں وغیر ہ میں عوام کی رسائی کو ناممکن بنائیں۔خارجی امور کی وزارت کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ درماندہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھارت لانے کے امور کا جائزہ لیں۔جموںوکشمیر کے ہوم سیکرٹری کو ہدایت دی گئی کہ وہ جیلوں سے رہا کئے جانے والے قیدیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کی غرض سے قائم کی گئی اعلیٰ اختیار والی کمیٹی کے کام کاج سے متعلق ایک عبوری رِپورٹ داخل کریں۔ڈویژن بنچ نے مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس کو ہدایت دی کہ وہ بی ایس این ایل کی طرف سے جووینائل جسٹس بورڈس اور اوبزرویشن ہومز کے چوبیس مقامات پر لیز لائین فراہم کرنے سے متعلق 33.64لاکھ روپے کے تخمینہ جات کی جلد از جلد جانچ کریں۔عدالت کو جانکاری دی گئی کہ جووینائل جسٹس بورڈس میں انویٹروں اور دیگر بیک اَپ سہولیات فراہم کی گئی ہے تاکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے عمل کو شروع کیا جاسکے۔ڈویژن بنچ نے موجودہ صورحال کامقابلہ کرنے میں جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کے حکام کی ستائش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا