’یہ رقم حج پر جانے کے لئے جمع کی تھی ‘

0
0

فاروق خان کی والدہ نے ’سیوا بھارتی‘کوپانچ لاکھ روپے عطیہ دئےے
یواین آئی

سرینگرجموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے مشیر فاروق احمد خان کی والدہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک ایک این جی او ‘سیوا بھارتی’ کو 5 پانچ لاکھ روپے بطورعطیہ دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق موصوف مشیر کی عمر رسیدہ والدہ خالدہ بیگم نے یہ رقم حج کے لئے جمع رکھی تھی لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاو¿ن کے دوران ‘سیوا بھارتی’ نامی این جی او کی طرف سے کئے جارہے فلاحی کام سے متاثر ہوکر انہوں نے یہ رقم مذکورہ تنظیم کو دے دی۔خالدہ نے مذکورہ این جی او کے نام مکتوب جس کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی ہے، میں کہا: ‘میں امسال اپنے خرچے پر حج پر جانا چاہتی تھی لیکن میں نے اپنا فیصلہ بدل دیا کیونکہ کورونا وائرس کے باعث ملک مشکل وقت سے گذر رہا ہے’۔موصوفہ نے مکتوب میں کہا ہے کہ میں حج کے لئے جمع رقم کو ‘سیوا بھارتی’ این جی او کو بطور عطیہ دوں گی تاکہ اس مشکل گھڑی میں حاجت مندوں کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے لکھا ہے: ‘مجھے معلوم ہوا کہ آپ کی تنظیم محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لئے انتھک کام کررہی ہے جس کے پیش نظر میں نے آپ کو مبلغ پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ دینے کا فیصلہ لیا ہے تاکہ ضروت مندوں میں تقسیم کیا جاسکے’۔دریں اثنا آر ایس ایس نے موصوفہ کی طرف سے پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے: ‘خالدہ بیگم جی کورونا وائرس کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیوا بھارتی کی طرف سے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوششوں سے متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے تنظیم کو پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ دیے ہیں’۔تنظیم کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ موصوفہ نے یہ رقم حج کے لئے جمع رکھی تھی لیکن موجودہ حالات کو دیکھ کر انہوں نے یہ رقم جموں وکشمیر میں ضرورت مند لوگوں میں تقسم کرنے کے لئے مذکوہ تنظیم کو دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں وکشمیر میں مکمل لاک ڈاو¿ن ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہوئے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا