‘نائیوں کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں رکھا جانا چاہئے’!

0
0

عمر عبداللہ کو ٹویٹر پر میم موصول، شیئر بھی کردیا
یواین آئی

سرینگرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر قرنطینہ کے بارے میں ایک میم موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ نائیوں کو بھی لازمی خدمات کے زمرے میں شامل کرے ورنہ ہر گھر میں عمر عبداللہ جیسا آدمی ظاہر ہوگا۔بتادیں کہ عمر عبدللہ نے دوران نظر بندی دراز داڑھی رکھی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوامی و خصوصی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی تھی۔ حال ہی میں جب انہیں رہا کیا گیا تو وہ دراز داڑھی کے ساتھ ہی باہر آئے۔اس میم کے ساتھ عمر عبداللہ کی لمبی داڑھی والی تصویر بھی ہے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک جو موصوف کا نقل کرتی ہے، کی بھی ایک تصویر ہے۔ٹک ٹاک میں عمر عبداللہ کو اپنی رہائی کو کوستے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں دکھایا جارہا ہے: ‘میں نظر بندی میں ہی ٹھیک تھا، اچھی غذا میسر تھی، کافی فلمیں دیکھتا تھا اور کچھ کلو وزن بھی بڑھایا تھا، اب میں رہا ہوں لوگ میری ملاقات کو آئیں گے۔ خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ ان میں سے کتنے کورونا وائرس متاثرہ ہوں گے’

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا