بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو رہا کیا جائے

0
0

ہندوستان بھر میں جیل گنجائش سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں: کشمیر بار ایسوسی ایشن
یواین آئی

سرینگر جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سری نگر نے حکومت سے جموں وکشمیر کے اندر اور باہر کے جیلوں میں بند بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘ہندوستان بھر میں جیل گنجائش سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر عدالت عالیہ نے جیلوں میں بند مختلف بیماریوں جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب میں مبتلا قیدیوں جنہیں کورونا وائرس کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ ہے، کی رہائی کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدیات جاری کی ہیں’۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، جو تہاڑ جیل میں بند ہیں، عمر رسیدگی کی دہلیز پر ہونے کے علاوہ مختلف موذی بیماریوں جیسے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، گوردے کی تکلیف اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں اس وائرس سے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔بار کے ارکان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب دنیا اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سماجی دوری اختیار کرکے یک جٹ ہورہی ہے ایسے میں قیدیوں کی مستقل یا عارضی رہائی ایک دانشمند اقدام ہوگا تاکہ یہ لوگ بھی اس وائرس کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔ بتادیں کہ بار ایسوسی ایشن کے 76 سالہ علیل صدر میاں عبدالقیوم گذشتہ برس پانچ اگست سے بند ہیں۔ انہیں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے جہاں ان کی صحت مزید بگڑ گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا