سنگلدان میں اکلوتی اے ٹیم مشین کی خراب

0
0
بنک پر لوگوں کی بھیڑ کسی آفت کو دعوت ِ عام، انتظامیہ ٹس سے مس نہیں
حافظ عبدالطیف
گول؍؍کروناوائرس کے خوف سے جہاں پورے ملک میں زیادہ روپیوں کالین دین اے ٹی ایم۔ایم پے وغیرہ سے ہدایات دی گئی ہیں وہیں ضلع رام بن کے سنگلدان میں قائم جموں وکشمیربنک کااے ٹی ایم خراب ہونے کی صورت میں بنک کے سامنے کافی زیادہ بھیڑبھی جمع ہوجاتی ہے جو قانون کی خلاف ورِزی کاباعث بھی بن جاتاہے۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ اے ٹی ایم مشین۔خراب ہونے کی صورت میں انہیں مجبورا ًبنک سے نقدی پیسہ نکالنا پڑتاہے۔اِس وجہ سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوجاتی ہے جو کہ خطرے سے خالی نہیں ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ دوردرز علاقوںسے لوگ آتے ہیں اور ایک ہی بنک ہے اور اے ٹی ایم بھی ایک ہی ہے لیکن وہ خراب ہے۔لوگوں نے کہاکہ وہ تمام حالات کوجانتے ہیں لیکن مجبوری کی سبب لوگوں کو یہاں آنا پڑتاہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ جلدازجلد مشین کوٹھیک کیاجائے تاکہ بنک میں بھیڑ جمع نہ ہو۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا