ہردیومنہاس
ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈا کے پنچایت چل کے عوام نے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈایفوڈ ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد اور آئی سی پی پی کاستی گڑھ اسکر علی اور خاص طور پر ایس جی سی ٹی رام پرشاد کی کاوش کو سراہا جنہوں نے COVID-19 پر قابو پانے کے لئے اپنی 24 گھنٹے خدمات فراہم کیں۔ رشی سنگھ رانا نے کہا کہ ہم اپنی پنچایت میں کورونا وائرس کے بارے میں ایک رضاکارانہ آگاہی پروگرام چلاتے ہیں جہاں ہم لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں بیداری پھیلارہے ہیں لیکن پی پی کاستی گڑھ کے تعاون کے بغیر یہ تقریبا ناممکن تھا کیونکہ I / c پی پی کاستی گڑھ اسکر علی نے وی ڈی سی کے ایس پی او سے کہا کہ رضاکاروں کو جی پی میں شامل کریں اور کورونا وائرس کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرام پھیلائیں۔ اسی سلسلیمیں ٹیم میں شامل رشی سنگھ راناجیالال رانا، اجیراناکیعلاوہ دیگر ٹیم کے ممبران نے ایڈمنسٹریشن ڈوڈہ کاشْکریہ اداکیا۔