مندروں کے شہرجموںمیں اُلوبولتے رہے،شام پانچ بچے تالی اورتھالی کیساتھ پٹاخے بھی خوب چلے
محمد جعفر بٹ؍ابراہیم خان
جموں؍؍کرونا وائرس جیسی وبا نے جہاں پوری دنیاں کو جھنجوڑ کر رکھا ہے وہیں ہندوستان میں بھی دن بہ دن اس وبا کے معاملات بڑھتے جا رہے ہیں، اور ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اس وبا سے نجات پانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے برواز جمعہ کو یہ اعلان کیا تھا کہ براز اتوار صبح سات بجے سے لیکر شام نو بجے تک احتیاطی طور پر پورے ملک میں جنتا کرفیوں نافذ رہے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے مطابق جہاں پورے ملک میں جنتا کرفیوں کا اثر دیکھا گیا ،وہیں یوٹی جموں و کشمیر میں بھی دن بھر جنتا کرفیوں نافذ رہا اور لوگ اپنے گھروں میں ہی رہے۔دن بھر جموں شہر کی سڑکیں سنسان رہی کئی بھی کوئی گاڑی اور آدمی سڑک پر دکھائی نہیں دیا۔جموں شہر کے اکثر علاقوں میں کرفیوں کا اثر دیکھا گیا،یو ٹی جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے پہلے سے ہی اس کی تیاریاں کر رکھی تھی اور ہر گلی ہر کوچہ اور ہر گاوں میں جا کر عوام کوکروناوائرس جیسی وبا سے بچنے کے لئے بیدار کیا تھا۔ اور عوام نے اس کرفیوں کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا۔ بروز اتوار صبح سات بجے سے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں دکھائی دئے ،اور شام کے پانچ بجتے ہی لوگوں نے اپنے گھروں سے باہر نکل کر تالیاں اور تھالیا بجانا شروع کیا اور ساتھ ہی ساتھ پٹاخے بھی جلائے۔دن بھر لوگوں نے اپنے صبر کا پیمانہ دکھاتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی وبا سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔اور آنے والے وقت میں بھی وہ اسی طرح سے احتیاط کریں گے،تاکہ وہ کرونا وائرس جیسی وبا سے بچ پائیں۔