کروناوائیرس سے بچنے کے لئے خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک مہم کا اہتمام

0
0

لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی
ملک شاکر

بانہال؍؍جمع کے پیش نظر جس طرح سے کروناوایرس سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نماز جمعہ نہ پڑنے کی اپیل کی گئی تھی تاکہ مساجد میں نمازیوں کی بیڑ جمع نہ ہو سکے تاکہ اس مہلک بیماری کروناوایرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ تاہم جمع کے پیش نظر مرکزی جامع مسجد شریف بانہال و دیگر جامع مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی مگر جہاں اکثر جمع کے موقع پر نمازیوں کی کثیر تعداد مرکزی جامع مسجد بانہال و دیگر جامع مساجد جو کہ بانہال ٹاؤن میں ہیں اس بار تمام مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی پائی گئی۔اور مقامی جامع مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی لوگوں سے اپیل کی گئی تھی تاہم لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ترک کرنے کے بجائے کم تعداد میں مقامی جامع مساجد میں ادا کی اور۔ جمع کے پیش نظر نمازیوں کی بیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئیمساجد میں خطابات، خطبائ ، و نماز، مختصر سے وقت میں ادا کی گئی اور لوگوں کو نماز ادا کرنے کے بعد جلد از جلد گھر روانہ ہونے کی اپیل کی گئی تاکہ باذار میں لوگوں کی بیڑ نہ ہو سکے۔اور انتظامیہ کے ہمراہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو سکے تاکہ لوگوں کو کسی بھی مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نماز جمعہ کے موقع پر مرکزی جامعہ مسجد بانہال میں خدمت فاؤنڈیشن جموں و کشمیر تحصیل بانہال ضلع رامبن کی جانب سے کروناوایرس کو روکنے اور بچنے کے لئے ایک مہم کا اہتمام کیا گیا جس ڈوران نمازیوں میں قریب پانچ سو جا? نماز مفت تقسیم کئے گئے۔تاکہ مسجد کے فرش کے اپر جاۂ نماز بچھا کر نماز ادا کی جائے اور نماز مکمل ہونے پر انہیں اچھی طرح سے دھویا جائے اور پھر سے دوسری نمازیوں کے لیے اسی عمل کو دہرایا جائے تاکہ فرش پر پھیلے کسی بھی طرح کے انفکشن سے بچا جا سکے۔خدمت فاؤنڈیشن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کروناوایرس سے بچنے کے لئے انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرے اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کسی بھی طرح سے کروناوایرس سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا