ایس ایم وی ڈی ایس بی کی 66ویں میٹنگ منعقد

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر صحت و صفائی کے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو جو شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے آج یہاں راج بھون میں شری ماتا ویشنو ی دیوی شرائین بورڈ کی 66ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ایچ ایچ سری سری روی شنکر ( جنہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی)، ڈاکٹر اشوک بھان ، جسٹس (ر) پرمود کوہلی اور میجر جنرل ( ر) شو کمار شرما ، کے کے شرما، تمام بورڈ ممبران ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامینم ، صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو،شرائین بورڈ کے سی ای او رومیش کماراور ایڈیشنل سی ای او وویک ورما نے میٹنگ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بورڈ کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے یاتریوں کے لئے اعلیٰ درجے کی سہولیات معرض وجود میں لانے میں بورڈ ممبران کی کوششوں کی سراہنا کی۔میٹنگ کے آغاز میں ماتا ویشنو دیوی آنے والے یاتریوں کی کورونا وائرس سے بچانے کے سلسلے میں بور ڈ کی طرف سے اٹھائے جارہے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس کے علاوہ کٹرا سے بھون تک دو زبانوں میں ہوڈنگوں کو نصب کرنے ، یاتریوں میں پمفلٹوں کی تقسیم ،کثیر المقاصد آڈیو نظام کے ذریعے شرائین کے علاقے میں یاتریوں کی اطلاع کے لئے ایڈ وائرزیز کے اعلانات ، یاترا رجسٹریشن کائونٹروں پر ایس ڈی فارموں کی دستیابی و دیگر معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔چوں کہ 18؍ مارچ 2020ء سے یاترا کا عمل معطل کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے معمول کے طور پر پوجا ، آرتی و دیگر رسوم عمل میں لانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کٹرا اور پوری ٹریک پر بڑے پیمانے پر صحت و صفائی کی مہم جاری رکھنے پر زور دیا۔میٹنگ کے دوران بورڈ کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں اور دیگر مکمل کئے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔بورڈ نے ایس ایم وی ڈی نارائنا سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔اس سے قبل رومیشن کمار نے شرائین بورڈ کے مختلف پہلوئوں او رسرگرمیوں پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا