لداخ میں کورونا وائرس کے مزید دو مثبت کیس درج، تعداد 10 ہوگئی

0
0

یواین آئی

لیہہ؍؍ لداخ یونین ٹریٹری میں مزید دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے ایسے مریضوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ‘لداخ میں دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں دونوں کے رشتہ دار پہلے ہی اس وائرس سے متاثر ہیں اور دونوں کو مقامی ہسپتال میں طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں متاثرین کو تعلق چھوچھٹ علاقے سے ہے جس کو پہلے ہی سیل کیا گیا ہے۔موصوف کمشنر سکریٹری نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے بھیجا جاتا ہے اور ابھی 55 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے محکمہ صحت کے ایک ملازم کا ایک فیملی ممبر اسٹیٹ بنک آف انڈیا میں کام کرتا ہے اس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ آج کے جو مثبت ٹیسٹ آئے ہیں ان میں سے ایک مذکور محکمہ صحت کے ملازم کا رشتہ دار ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے دونوں بینکوں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے’۔انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی بند کردیا ہے۔ نیز لیہہ ضلع انتظامیہ نے روم بوک اور اولیہہ کے دو علاقوں میں، جہاں چیتے کو دیکھنے کے لئے کافی لوگ آتے ہیں، لوگوں کے جانے پر ایک ماہ تک پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا