مرمو کی صدارت میں انتظامی کونسل کااجلاس

0
0

جموں وکشمیر میں صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے بجلی ، سیاحت ، کیپٹیو پاور اور آیوش کیلئے سیکٹورل منصوبوں کو منظوری،کئی اہم فیصلے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموںوکشمیر میں صنعتی فروغ کے لئے جے اینڈ کے ٹوراِزم پالیسی 2020ئ، جے اینڈ کے کیپٹیو پاور ،ہائیڈوپاور اور قابل تجدید توانائی پالیسی 2020 ء اور جے اینڈ کے آیوش کیئر انوسٹمنٹ پالیسی 2020ء کو عمل میں لانے کو منظوری دی گئی۔اِنتظامی کونسل کا یہ فیصلہ سرمایہ کاروں کے عالمی سمٹ کے تناظر میں لیا گیا ہے۔سرمایہ کاروں اور تجارتی اداروں کے تعلق سے جموں وکشمیر کی حکومت نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔جن 14مخصوص سیکٹروں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اُن میں سے ایم ایس ایم ای کے تحت 13سیکٹروں کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔اِن سیکٹورل منصوبوں کی وجہ سے جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور صنعتی سیکٹر کی ترقی یقینی بنے گی۔جموںوکشمیر ٹورازم پالیسی 2020ء کا مقصد جموںوکشمیر کو ہر موسم کے لئے سیاحوں کی دلچسپی کا مقام بنانا ہے۔یہ کام 2025ء تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ا س سے روزگار کے وسائل پیدا ہوں گے ۔ پالیسی کے تحت 4000 اَفراد کو سیاحوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔جموںوکشمیر کیپٹیو پاور پالیسی 2020 ء کو عملانے سے کیپٹیو پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری یقینی بنے گی ۔ اس فیصلے سے نہ صرف صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا بلکہ پاور سیکٹر بھی مستفید ہوگا۔اِس فیصلے سے صنعت کاروں کو دِن رات بجلی کی سپلائی کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔جموں اینڈ کشمیر پن بجلی و قابل تجدید توانائی پالیسی 2020ء کو عملانے سے ماحول دوست بجلی پیدا کی جاسکے گی اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو بجلی کی فراہمی کے تعلق سے کافی فائدہ ہوگا۔جموںوکشمیر آیوش کیئر انوسمنٹ پالیسی 2020ء کا مقصد جموںوکشمیر کے لوگوں کو آیوش کے تحت بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس پالیسی کے تحت جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی خدمات فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔اس سے قبل انتظامی کونسل نے اپنی پچھلی میٹنگ میںوول پروسسنگ ، ہینڈ لوم / ہینڈی کرافٹس ، فارما سیوٹیکلز ، تعلیم او رپولٹری شعبوں کے لئے سیکٹورل منصوبوں کومنظوری دی تھی۔
جے اینڈ کے آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس پالیسی 2020 ء کو منظوری دی:۔
لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ میں جموںوکشمیر آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس پالیسی 2020ء کو منظور ی دی تاکہ جموں وکشمیر میں اِنفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کو جدید اور مزید متحرک بنایا جاسکے۔پالیسی کے تحت جموںوکشمیر میں ای ۔ گورننس کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈھانچے کو مزید فروغ دیا جائے گا جبکہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل جانکاری عام کی جائے گی۔جے اینڈ کے آئی ٹی / آئی ٹی ای ایس پالیسی کا مقصد مختلف خدمات کے لئے سنگل وِنڈو سسٹم قائم کرنا ہے۔اس کے علاوہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ خطے میں آئی ٹی انڈسٹری کو بڑے پیمانے پر قائم کرنے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔
چار خصوصی عدالتوں کے قیام کو منظوری دی:۔
لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں جموںوکشمیر میں کرمنل لأ ترمیمی ایکٹ 2018 کی مؤثر عمل آوری کے لئے چار فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کے قیام کو منظوری دی ہے تاکہ POSCO ایکٹ کے تحت تمام معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جاسکے۔اِن میں سے جموں اور سری نگر میں ایک ایک عدالت قائم کی جائے گی جبکہ کولگام میں ایک اور ریاسی میں ایک عدالت قائم کی جائے گی جو خواتین کے خلاف تمام جرائم بشمول جنسی جرائم کی سماعت کرے گی۔اِنتظامی کونسل نے جموں اور سری نگر میں قائم کی جانے والے عدالتوں کے ساتھ سپیشل پبلک پراسکیوٹروں کے دفاتر قائم کرنے کو بھی منظوری دی ۔
ڈیری کواپریٹیو سکیم متعارف کرنے کو منظوری:۔
لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ میں جموںوکشمیر میں ڈیری کواپریٹیو سوسائٹیوں کے لئے ڈیری کواپریٹیو سکیم متعارف کرنے کو منظوری دی جس کے لئے نیشنل کواپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا اشتراک حاصل کیا جائے گا۔سکیم کا مقصد جموںوکشمیر میں ڈیری کواپریٹیو سوسائٹیوں کو مزید بااختیار بناکر دود ھ کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ سکیم کے تحت حکومت مستحق کواپریٹیو سوسائٹیوں کو 50فیصد قرضہ اور 20فیصد شیئر کیپٹل فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ حکومت مستحقین کو 25فیصد تک کی سبسڈی بھی فراہم کرے گی۔سکیم کی اَحسن عمل آوری کے لئے رجسٹرار کواپریٹیو سوسائٹی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی نگرانی کمیٹی بھی تشکیل کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا