چین میں کورونا وائرس کے 41 نئے معاملے درج، سات کی مو ت

0
0

ماسکو، 21 مارچ (اسپوتنك) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے ۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14، گوانگڈونگ میں سات، شنگھائی میں نو، فوجیان میں چار، شانسی میں دو، شی جیانگ میں دو اور سیچو ان میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ چین میں مجموعی معاملات کی تعداد 269 تک پہنچ گئی ہے ۔کمیشن نے ایک بیان جاری کر کے کہا’’ نیشنل ہیلتھ کمیشن کو معلوم ہو ا ہے کہ 31 صوبوں میں نئی قسم کے کورونا وائرس معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک 81008 معاملات کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ان میں سے 1963 افراد کی حالت نازک ہے اور 3255 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ 71740 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ صوبہ ہوبئی کے ووہان میں اگرچہ کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ ووہان میں ہی کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ ہانگ کانگ میں مجموعی 256 معاملے سامنے آئے ہیں جس سے چار افرد کی موت ہو چکی ہے اور 98 افراد کو چھٹی دی گئی ہے ۔ مکاؤ میں 17 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے 10 لوگوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ تائیوان میں 135 افراد متاثر ہیں جس سے دو افراد کی موت ہوئی ہے اور 28 دیگر صحتیاب ہو گئے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا