پونچھ میں حدمتارکہ پہ جنگ جیسے حالات

0
0

پا کستا نی گو لہ با ری میں ایک گا ڑی اور تین رہائشی مکا نو ں کو جزوی طور پر نقصان
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍سر حدی ضلع پونچھ میںچھٹے روز لگا تا ر پا کستا نی افو اج نے شاہ پور ، کیرنی اورقصبہ سیکٹرز میں بلاجوازگو لہ با ری کی جس کی زد میں آنے سے ایک گا ڑی اور تین کچے مکا نو ں کو جر وزی طور پر نقصان پہنچا جبکہ فا ئرنگ اور گو لہ با ری کی وجہ سے علا قہ میں دہشت کا ما حول بنا ہوا ہے ،فو جی تر جما ن جمو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی افو اج نے سر حد ی ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹرز میں صبح11بجکر45منٹ پر گو لہ با ری کا سلسلہ شروع کر دیا جس دوران پا کستا نی افو اج نے چھو ٹے اوردرمیانہ درجہ کے ہتھیاو ں سمیت ما رٹر شیلنگ بھی کی جس کا بھا رتی افو اج نے معقول جو اب دیا ، تا ہم گو لہ با ری سے کوئی بھی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ پو لیس زرائع نے بتا یا کہ پا کستا نی گو لہ با ری کی تین مکانات کو بھی جز وی طور پرنقصان پہنچا ہے ، انہو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی فا ئرنگ میں محمد حسین ولد شاہ محمد سکنہ شاہ پور، محمد صدیق ولد شاہ محمد سکنہ شاہ پور اور پری جان بیوہ محمد شریف سکنہ شاہ پور کے کچے مکا نو ں کو نقصان پہنچا جبکہ نظام دین کے ویگنار گا ڑی کو بھی جزوری طور پر نقصان پہنچاہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ پا کستا نی فائرنگ میں فضل حسین کے سوکھے گھا س بھی فا ئرنگ کی زد میں آنے سے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹر ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ محمد شمیم نے بتا یا کہ لگا تا ر فو ئرنگ اور گو لہ با ی کی وجہ سے حالات بد سے بد تر ہو گئے ہیں۔ اور گھرو ں میں قیدیو ں کی طر ح زند گی بسر کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ پا کستا ن کی جانب سے لگا تا چھٹے زور بھی گو لہ با ری جا ری ہے ، ایسا لگ رہا ہے کہ سر حد پر جنگ لگی ہوئی ہے ۔ کیو نکہ ہر زور بلا جو از فا یئرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ہم لو گو ں کا کیا قصور ہے کہ رہا ئشی علاقو ں میں گو لے داغے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمیں جانی اور مالی نقصان اُ ٹھا نا پڑ تا ہے ۔ انہو ں نے دو نو ں اٹیمی ممالک کے حکو متو ں سے اپیل کی ہے کہ مل بیٹھ کر با ت چیت کا سلسلہ شروعکیا جائے اور فا ئرنگ کے سلسلہ کو بند کیا جا ئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا