عبادت ہی مہلک وائرس سے نجات کا واحد راستہ

0
0

شنکر آچاریہ خاموشی توڑیں ،دنیا کو کورونا وائرس سے نجات دلائیں:پروفیسر بھیم سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور امن مشن کے تحت 1967سے 1973تک موٹر سائیکل پردنیا کے 140ممالک کا دورہ کرنے والے پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے شنکرآچاریہ سے درخواست کی ہے کہ وہ کوروناوائرس پر اپنی خاموشی توڑیں اور اس خطرناک وائرس کو شکست دینے میں تمام کی رہنمائی کریں جس سے انسانی وجود کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔پنتھرس سپریمو نے کچھ دیگر سماجی خدمت گاروں کے ساتھ تمام مذاہب ہندو، اسلام، عیسائی، صیہونی ، بودھ ، سکھ اور سماج کے دیگر طبقات سے بلا تاخیر متحد ہوکر کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے مشترکہ طورپر پہل کرنے کی اپیل کی کیونکہ آج تمام ہتھیار اور دیگر اقدامات کو اس وائرس کو مات دینے کے ناکام ہوچکے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پوری دنیا کے سیاستدانوں /حکمرانوں سے کہا کہ مذہبی اداروں، مسجدوں، مندروں، چرچوں ، گردواروں و دیگر مذہبی مقامات آج کرونا وائرس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے پوری دنیا میں کہیں بھی موجودہ حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ مسجدوں، مندروں،چرچوں یادیگر مذہبی اداروں میں لوگوں کی عبادت میں رخنہ نہ ڈالیں۔پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو ان کے مذہبی عقیدہ کے مطابق ان کی عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت دیںکیونکہ آج انسان اور اس کی مشینیں اس وائرس سے نپٹنے میں ناکام ہوچکی ہیں اور صرف قدرت ہی ہے جو انسانیت کو اس تباہی سے بچا سکتی ہے۔ آیئے ہم سب مل کر خدا کی عبادت/پرارتھنا کریں کیونکہ یہی اس مہلک وائرس سے نجات کا واحد راستہ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا