’مرکزی حکومت کا پچاس ہزار نوکریوں کا وعدہ سابقہ وعدوں کا اعادہ‘

0
0

وزیر خزانہ کی طرف سے پیش کردہ جموں وکشمیر بجٹ لفظوں کی بازیگری : تاریگامی
یواین آئی

سرینگر؍؍ سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں 50 ہزار خالی پڑی اسامیوں کو پر کرنے کے اعلان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کئے گئے ایسے وعدے اب تک سراب ہی ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ اگست کے مہینے میں بھی اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک نے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو تین ماہ کے اندر اندر پچاس ہزار نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان تھا لیکن وہ اعلان برائے اعلان ہی ثابت ہوا ہے۔موصوف لیڈر نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا پارلیمنٹ میں حالیہ اعلان کہ جموں وکشمیر میں پچاس ہزار خالی پڑی اسامیوں کو پر کیا جائے گا، بھی ایک ایسا ہی وعدہ ہے جو سابقہ وعدوں کے اعادے کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ کی طرف سے پیش کردہ جموں وکشمیر بجٹ لفظوں کی بازیگری کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جبکہ زمینی سطح پر حالات سرکاری دعوؤں کے برعکس ہیں۔مسٹر تاریگامی نے کہا کہ وادی میں ما بعد پانچ اگست جہاں ایک طرف تجارت ٹھپ ہے وہیں سیاحت کا حال بھی بہت ہی برا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین قریب آٹھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جن کے اہل خانہ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا