ضلع انتظامیہ نے زائرین کے لئے ہاتھ دھونے کی سہولت رکھی

0
0

ڈپٹی کمیشنرکی پروٹوکول کے مطابق لوگوں کو کثرت سے ہاتھ دھونے کی تاکید
ہردیو منہاس

ڈوڈہ ؍؍ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈایفوڈ کی نگرانی میں آج ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ڈی سی آفس ڈوڈہ کے باہر ہاتھوں کی دھلائی کو ایک بنیادی احتیاطی تدابیر کے طور پر رکھا۔ اس اقدام کا مقصد ضلح بھر کے تمام لوگوں میں بار بار ہاتھ دھونے کی اہمیت کو عام کرنا ہے ، علاوہ ازیں ڈی ڈی سی نے محکمہ پی ایچ ای اور ایم سی ڈوڈہ کو شہر کے دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں میں بھی یہ سہولت رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر ایم سی ڈوڈہ وید پرکاش گپتا اور ٹیکنیکل آفیسر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ فیاض احمد مہتا نے قصبے کا دورہ کرنے کے بعد ڈی ڈی سی کو آگاہ کیا کہ محکمہ کے ذریعہ چار مقامات یعنی نہرو چوک ، بس اسٹینڈ ڈوڈہ ، پْْل ڈوڈہ اور نگری کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں عام لوگوں کو ایک ہی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا