محکمہ دیہی ترقی بلاک مینڈھرمیں اُتھل پُتھل کی روایت

0
0

BDOکاباربارتبادلہ منریگامزدوروں کیلئے باعث عذاب،تعمیروترقی کانظام بھی درہم برہمـ: سرفراز چوہدری/بوبی خان/حاجی رشید
اعجازکوہلی

مینڈھر؍؍بلاک مینڈھر جو لمبے عرصے سے ایک مستقل بی ڈی او کے انتظار میں ہے ۔اس کا انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،اضافی چارج کیساتھ جو بلاک آفیسر تعینات کیے ہیں وہ وقت نکالنے کے سوا کچھ نہیں کر پاے آس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج بلاک مینڈھر میں 2017 سے 2020 تک منریگا مزدور اجرت پانے میں ناکام ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ غریب عوام کا ہمدرد بنے کی بات کرنا والا موجود کوشش میں غریب عوام کو کچلا جا رہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج مینڈھر میں سابقہ نائب سرپنچ،پنچ و مزدور پیشہ افراد نے مشترکہ طور پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی او کا ہر روز دفتر میں موجود نہ رہنا عوامی کاموں پر گہرا اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن موجود بی ڈی او ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ منریگاکے علاوہ بی ڈی مینڈھر نے من پسند افراد کو اختیار ہے اب اس کے پیچھے کیا راز ہے ؟اس کاجواب متعلقہ بی ڈی او ہی بہترجانتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ہم پہلے بھی مانگ کر چکے ہیں کہ مستقبل بی ڈی او دیا جائے لیکن ابھی تک انتظامیہ نے اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا جس سے لگتا ہے کہ انتظامیہ بلاک مینڈھر کی عوام کی خیر خواہ نہیں اگر جلد سے جلد بلاک مینڈھر کے منریگا مزدوروں کو کام کی اجرت،مستقل بی ڈی او نہ دیا گیا تو یہاں کی غریب عوام سبھی قانون کی نافرمانیاں کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا