جامعہ دارالسلام کا سالانہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

0
0

تعلیم کے ذریعہ ہی اللہ اور اس کے رسول کے حقوق کی معرفت ہوتی ہے:مولانا جمال عبدالناصر قاسمی
شرف الدین تیمی

مدھوبنی؍؍علم ایک مؤثر اور کارگر ہتھیار ہے جس کے ذریعہ ہمارا سماج ومعاشرہ ترقی واقبال کے زینوں کو طے کرسکتا ہے، علم کے بغیر ترقی ایک محال شیء ہے. علم ہی حیوان اور انسان کے درمیان وجہ امتیاز ہے.علم کی اسی اہمیت کے پیش نذر علم وادب کی بستی اجرا میں واقع مشہور ومعروف دینی ادارہ جامعہ دارالسلام میں "انجمن تہذیب الافکار” کے بینر تلے طلبا وطالبات کے درمیان سالانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبا وطالبات پوری دلجمعی کے ساتھ شریک ہوئے اور مختلف زبان ہندی، اردو اور انگلش میں تقریریں پیش کیں۔ جامعہ دارالسلام کے ناظم مولانا جمال عبدالناصر قاسمی طلبا وطالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے، تعلیم ہی انسان کو سلیقے سے جینے کا ہنر سکھاتا ہے، تعلیم ہی کے ذریعہ اللہ اور اس کے رسول کے حقوق کی معرفت ہوتی ہے۔اس لیے ہم میں کا ہر شخص اپنے بچے اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے کیوں کہ ایک اچھے سماج ومعاشرہ کی تشکیل اسی وقت ممکن ہے جب معاشرہ میں جینے والا فرد تعلیم سے آراستہ ہو۔ اس مناسبت سے وہاں مولانا عبدالحنان سلفی،مولاناعظیم الرحمن سلفی، الحاج نورالحسن ستگھڑا،مولانا مختار قاسمی،حافظ احسن کریم،قاری ممتاز اشاعتی،قاری رحمت اللہ، حافظ بلال اور مہمانِ خصوصی کی حیثییت سے بھارتیہ مِتر پارٹی کے طلبہ یونیَن ضلع صدر مولانا عبدالعلام اسلامی موجود تھے۔واضح رہے کہ پروگرام کا اختتام بزرگ عالم دین الحاج نورالحسن کی رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا