نگروٹا سے لگ بھگ 7 تا 8 کلومیٹر کی دْوری پرلیکن حکومت سے کوسوں دُور
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں تحصیل صدر مقام نگروٹا سے لگ بھگ 7 تا 8 کلومیٹر کی دْوری پر واقعہ جگٹی گاؤں کے عوام ابھی بھی ٹرانسپورٹ سولیات سے محروم ہیں ۔ان لوگوں کاکہنا ھے جگٹی نیشنل ہائی وے مائیگرنٹکالونی چوک سے لے کر سائیا سمبل لیڑ تک صرف 5 کلو میٹر کی دْوری ھے یہاں کے عوام کو آزادی کے 73 سال گْزرجانے کے بعد آج بھی ٹرانسپورٹ سولیات مہیا نہیں ہوپائی ھے۔ یہ لوگ آج بھی کئی کئی کلو میٹر پیدل چلنے پر مجبور ھیں نیشنل ہائی وے سے جگٹی کی اور صرف ایک کلو میٹر سٹرک کا حصہ تار کول کے بغیر ھے۔ اس روڈ پر پی آیچ ای ڈگ ویل کے پاس آر پار کرنے کیلئے ایک پْلی کی سخت ضرورت ھے۔ یہ سولیات ملنے سے یہاں کے عوام کی کچھ حد تک دشواری کا خاتمہ ہوسکتا ھے ۔عوام نے متعلقہ تحصیل نگروٹا و ضلع انتظامیہ جموں سے پْرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگٹی مائیگرنٹکالونی چوک سے لے کر سائیا سمبل لئیڑ تک اس روڈ کی مرمت کر کے یہاں کے عوام کو یہ سہولیات دی جائے ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹ سولیات میٹا ڈور و آٹو لگا کر فوری یہاں کے عوام کو دی جائے