یہ سرکار ہندو مسلم اتحاد کی دشمن ہے: دھنیشور مہتو

0
0

شرف الدین تیمی

مدھوبنی؍؍پورے ملک میں تقریبا تین مہینے سے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہر شہر شاہین باغ بن کر حکومت کے کالے قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہا ہے، اسی مدعے پر بھارتیہ مِتر پارٹی کے قومی صدر دھنیشور مہتو نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ہندو مسلم اتحاد کی دشمن ہے یہی وجہ ہے کہ یہ سرکار آئے دن نت نئے قانون لا کر ہندوستان کے پْرامن ماحول کو مکدر کرنے اور آپسی بھاء چارہ کو ختم کرنے کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے۔اس بار عوام نے اس حکومت کی چالاکی اور مکاری کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے اور اسے کرسی سے اکھاڑ پھینکنے اور ہندوستان کی شناخت گنگا جمنی تہذیب کی بقا کے لیے کمر بستہ ہوچکی ہے۔ایک ایسا قانون جس کی آمد کے بعد سے ہی پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جو شروع ہوا وہ اب تک رکنے کے بجائے روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے اس کے باوجود بی جے پی کے کم فہم، کم عقل اور کم علم لیڈران یہ کہتے نہیں تھک رہے رہیں کہ سی اے اے شہریت دینے والا قانون ہے نہ یہ کہ شہریت لینے والا۔ اگر واقعی ایسی بات ہے تو پھر ملک کا ایک بڑا طبقہ جو سیاست اور قوانین کا مکمل علم رکھتا ہے اس کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟ بی جے پی لیڈران یہ کہہ کر کہ یہ قانون شہریت دینے والا ہے لینے والا نہیں ملک کے عوام کو دھوکہ دے رہیں،بی جے پی لیڈران کی جانب سے مسلسل اس طرح کا بیان صرف عوام کو گمراہ کرنے اور امبیڈکر کے بنائے ہوئے قانون کو تار تار کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے اس لیے ہم سب ہوشیار رہیں اور ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے مذہب پر مبنی قانون کی پْر زور مخالفت اس وقت تک کرتے رہیں جب تک حکومت کے نشے میں چور حکومت کے متوالے اس کالے قانون کی واپسی کا اعلان نہ کر دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا