ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق بیداری کیمپ منعقد

0
0

یوسف جمیل

پونچھ؍؍ضلع لیگل سروس اتھارٹی پونچھ کی جانب سے ضلع کورٹ کمپلیکس میں کرونا وائرس کے تعلق سے بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔یہ پروگرام ڈسٹرکٹ و سیشن جج مدن لعل کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ انکے ہمراہ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ سوم لعل اور سکریٹری ڈی ایس ایل اے پونچھ جاوید رانا ہکلا کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ وکیل زمان صدر بار ایسوسیشن پونچھ ڈاکٹر و متعدد وکلاء موجود رہے۔سینئرایڈوکیٹ راجا عباس خان محمد اسحاق خاق ڈاکٹر سخی محمد اور ڈاکٹر عبدالقیوم نے اس موقع پر شارکین کے ساتھ خطاب کیا۔انہوں نے شارکین سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپکو اس وائرس سے محفوظ رکھیں۔وہیں مدن لعل چیئرمین ڈی ایس ایل اے نے بھی اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا۔اس موقع پر ڈی ایل ایس اے کی پوری ٹیم موجود رہی وہیں کثیر تعداد میں لوگوں نے بھی اس پروگرام بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا