ضلع ہسپتال پونچھ میں کرونا وائرس کے بہانے سے مریضوں کا نہیں کیا گیا علاج

0
0

دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کو بنا علاج کے ہی واپس لوٹنا پڑا

یوسف جمیل

پونچھ؍؍ضلع ہسپتال پونچھ سے کرونا وائرس کا بہانہ کرکے دور دراز علاقاجات سے آئے مریضوں کو بنا علاج کئے ہی واپس لوٹا دیا۔اس دوران سینکڑوں مریض جو اپنے ذاتی چیک اپ کے لئے معمول کے مطابق منڈی لورن مہنڈر و سرنکوٹ کے دور دراز علاقاجات کا طویل سفر طے کرکے آئے ہوئے تھے۔انہیں بنا چیک اپ کئے ہسپتال سے یہ کہہ کر باہر نکال دیا کہ کرونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے۔اس حوالے سے ذرائع سے بات کرتے ہوئے اکرم نائک اسلم لون بشیر نائک و امجاز شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کا بہانہ کرکے ڈاکٹر اپنی ذمہ داری سے منہ پھیر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی حاملہ عورتیں اپنے ذاتی چیک اپ کے لئے ہسپتال آئی ہوئی تھیں انہیں بنا چیک کئے ہی یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا گیا کہ کرونا وائرس پھیل رہا ہے اسلئے اپنے اپنے گھروں میں رہیں باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اگرچہ اس حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کرکے لوگوں کو یہ اطلاع دے چکے ہیں کہ جموں کشمیر میں اب تک کرونا وائرس کا ایک کیس موصول ہوا ہے اور افواہوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مخصوص وارڈ منتخب کی گئی ہے تو پھر یہ ڈاکٹر لوگوں کا اعلاج کرنے کے بجائے انہیں ہسپتال سے کیوں دھکیل رہے ہیں۔اس حوالے سے جب نمائندہ لازوال نے سی ایم او پونچھ سے فون پر اس معاملے کی وجہ معلوم کی تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔لوگوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔وہیں متعدد مریضوں نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال میں غریب عوام کی کوئی سنوائی نہیں ہے۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے کہ آخرکار غریب عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیوں برتا جارہا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا