ضلع ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقے سفید چادر کی لپیٹ میں
اکرم ملک
بھلیسہ ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد جمعرات کی درمیانی شب سے ایک بار پھر برفباری شروع ہو چکی ہے جس سے رابطہ لینک سڑکیں منقطع ہوئی ہے۔ اس ماہ مارچ میں جہاں کرونا وائرس پھیلانے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو 31 مارچ تک گھر میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی تھی وہیں موسم خراب ہونے کی وجہ سے اساتذہ کو بھی اپنے اپنے اسکول تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔اس سال یعنی سال دوہزار بیس میں مقررہ وقت پر کافی برفباری ہوئی تھی اور ماہ مارچ شروع ہوتے ہی اسکولوں کے علاوہ گورنمنٹ ادارے و پرائیویٹ اداروں میں کام کافی زیادہ تیزی چل رہا تھا مگر اس ہفتہ مسلسل بارشوں کے بعد برفباری ہوئی ہے جس سے تمام گورنمنٹ پرائیوٹ اداروں کے علاوہ ترقیاتی کاموں پر اثرات پڑے ہیں۔ضلع ڈوڈہ کے قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر جہاں بھاری پسیاں آتی رہی وہیں دیہات کے ساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑکوں پر کافی زیادہ برف جمع ہو چکی ہے اور رابطہ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے خطرہ سے خالی نہیں ہے۔اس دوران بھلیسہ بونجواہ و دیگر علاقوں سے مقامی لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ ضلع انتظامیہ ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی و پسماندہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے تک عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔