کلونتہ سے بری لادینہ سڑک پسیاں گر نے کے بعد دو ماہ سے بند ،عوام پریشان ،محکمہ غفلت شعار
نریندر ٹھاکر/ پریتم پنگوٹرا
رام نگر؍؍کلونتہ سے باری لادینہ پندرہ کلومیٹر سڑک پر پچھلے دو ماہ سے پسی گر آنے سے سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند ہوگئی جس سے اس علاقہ کی عوام کو بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پی ایم جی ایس وائی محکمہ اپنا وقار لگاتار کھو رہا ہے ۔یہ بات ہم اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ جس معیاری کام کیلئے اس محکمہ پر یقین کیا جاتا تھا اب پوری طرح محکمہ غیر معیاری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔کوئی ذمہ واری نہیں سمجھی جا رہی یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ پچھلے دو ماہ سے ایک پسی کو سڑک سے ہٹانے میں محکمہ ناکام ہے ۔ان باتوں کا اظہار اس علاقہ کے سرپنچ کھیم راج، شوکو رام،بابو رام،ہنس راج،و محمد اقبال نے مشترکہ طور پر نمائندہ سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کئی بار محکمہ کو آگاہ کرنے کہ باوجود محکمہ کہ مقامی ملازمین کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس کی وجہ اس علاقہ کی عوام مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے ۔اس سڑک کہ بند ہونے سے کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور عوام نے لیفٹینٹ گورنر جموں وکشمیر و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس سڑک سے پسی ہٹائی جائیں تاکہ عوام کو آرہی پریشانی سے نکالا جائے ۔سرپنچ و پنچوں نے کہا کہ اگر محکمہ جلد اس سڑک کو عام گاڑیوں کی امدورفت کہ کیلئے بحال نہیں کریں گے تو یہاں کی عوام آپنا راستہ خود تلاش کرنے پرمجبور ہو سکتی ہے جس سے امن امان میں رکاوٹیں کھڑی ہوں گی جس کی زیماواری محکمہ پی ایم جی ایس وائی،و ضلع انتظامیہ پر ہوں گی۔