کئی ماہ کی خاموشی کے بعد ساوجیاں سیکٹر شدید گولہ باری

0
0

عوام نے کمیونٹی بنکروں کی تعمیر میں سست روی پر کیا تشویش کا اظہار
ریاض ملک

منڈی؍؍ضلع پونچھ کے کے تمام سرحدی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوے پاکستان کی جانب سے شدید گولہ باری کا تبادلہ جاری رہتاہے۔ لیکن سرحدی علاقع ساوجیاں میں کئی ماہ کے بعد آج صبح پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوے متعدد بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بلا اشتعال گولہ باری سے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ اگر چہ بھارتی فوجیوں نے پاکستانی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ اور پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ سخت گولہ باری سے حد متارکہ کے قریب رہنے والے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ اگر چہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم لوگ ڈر کے مارے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے کمیونٹی بنکرو کا کام لگایاگیاہے لیکن ابھی تک ایک بھی بنکر تیار نہیں ہوپایاہے۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی سست روی سے کام کروانے میں مصروف عمل ہے۔ جبکہ بعض لوگوں نے محکمہ پر ناقص مٹریل لگانے اور رقومات میں خردبرد کا الزام بھی لگایاہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا