ہندوستان میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 73 ہوئی

0
0

متاثرہ ممالک سے کل 948لوگوں کو ملک میں واپس لایا گیا،900ہندوستانی،48دیگرممالک کے شہری
یواین آئی

نئی دہلی؍؍صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ -19)سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 73ہو گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری پریم اگروال نے یہاں بتایا کہ متاثرہ ممالک سے کل 948لوگوں کو ملک میں واپس لایا گیا ہے ۔ ان میں 900 ہندوستانی اور 48 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ مختلف ممالک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہے ۔ ایران کی طرف سے کل تقریباً دو سو افراد کو ممبئی لایا جائے گا اور ان سب کو جیسلمیر لے جایا جائے گا جہاں 14 دن آبادی سے دور رکھ کر ان کی نگرانی کی جائے گی۔ بیرون ملک سے لائے جانے والے لوگ اگرچہ وائرس سے متاثر نہیں ہے لیکن احتیاط کے طور پر انہیں 14 دنوں تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔مسٹر اگروال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسے کوئی پختہ ثبوت نہیں ہیں جس سے کہا جا سکے کہ زیادہ درجہ حرارت میں کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت پر وائرس زندہ نہیں رہ سکتے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی تمام تیاریاں کر لی گئی تھیں، اس لئے اسے پھیلنے سے روکا جا سکا ہے ۔ اس سے بچاؤ کی اولین ترجیح کے طور پر لوگوں میں بیداری پیدا کر کے ان کے احتیاط برتنے پر زور دیا جا رہا ہے ۔جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہندوستان میں انسانوں سے انسانوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہیں ہوا ہے ۔ یہاں یہ معاملے انہی لوگوں میں سامنے آرہے ہیں جو بیرون ملک سے آئے ہیں اور ان کے کنبوں کے نزدیکی افراد میں انفیکشن پھیلا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسی بھی حالت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اس پر قابو پانے کے لئے سبھی طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک کے تیس ہوائی اڈوں پر سبھی مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بندرگاہوں اور سرحد پر بھی سختی سے اسکریننگ کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری روبینہ علی نے کہا کہ ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو لے کر ایک ایرانی طیارہ کل ممبئی پہنچے گا ۔ اسے یہاں سے جیسلمیر بھیجا جائے گا جہاں انہیں 14 دن نگرانی میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ 14-15 مارچ کی رات کو ایک ایرانی طیارے ہندوستانیوں کو لے کر دہلی آئے گا۔ ان لوگوں کو بھی جیسلمیر بھیجا جائے گا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا