سنگپور نارئیاں ویسٹ میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا

0
0

اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی خواتین کو عزاز سے نوازا گیا
عمرارشدملک

راجوری؍؍دنیا بھر کے ساتھ ساتھ راجوری کے سنگپور نارئیاں ویسٹ پنچایت میں سرپنچ جگمون کور کی قیادت میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگپور نارئیاں ویسٹ میں خواتین کو نیدار کرنے کے لئے پروگرام منعقد کیا اور زور دار بارش کے باوجود بھی بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر خواتین ملازمین کی بہترین کارکردگی پر انہیں عزاز سے نوازا گیا۔ اس دوران سرپنچ جگمون کور نے خواتین کے حقوق اور حکومت کی اسکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جگمون کور نے کہا کہ لڑکیوں کو بہترین تعلیم حاصل کرنی چاہیے اور ساتھ میں ٹیکنکل ایجوکیشن بھی حاصل کرنی چاہیے تب جاکر وہ خود مختار ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا رول صرف گھر تک نہیں بلکہ معاشرے میں بھی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان ہو یا اعلیٰ تعلیمی میدان لڑکیوں کو کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ اس موقع پر خواتین میں زراعت کے متعلق سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا