طلباء نے تعلیم نسواں حقوق نسواں اور مقام نسواں پر بہترین تقاریر پیش کیں
ریاض ملک
منڈی؍؍تحصیل منڈی کے معروف دینی وملی ادارہ جامعہ تعلیم القران میں انجمن اصلاح البیان کے زیراہتمام طلباء جامعہ کا ایک بہترین اور دلکش پروگرام منعقد ہوا یادرہے کہ دینی مدارس کے اندر درس قرآن پاک کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کے ذریعہ طلباء کی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتاہے۔ انہیں شعبہ جات کی ایک کڑی شعبہ اصلاح البیان جس کے تحت طلباء کو مختلف عنوانات پر تقاریر مکالمے اور حمد و نعت میں طلباء کو تیار کیا جاتاہے۔ جامعہ تعلیم القران کے طلباء نے مختلف موضوعات کے علاوہ تعلیم نسواں حقوق نسواں اور مقام نسواں پر بہترین تقاریر پیش کیں۔پروگرام کی صدارت جامعہ کے شعبہ تعلیم نسواں کے استاد حدیث حضرت مولانابشیر احمد قاسمی کررہے تھے۔اس دوران تین جج بھی مقرر کئے گئے تھے۔ جن میں زینت الاسلام دھڑہ فتح پور کے استاد مولوی محمد حفیظ و شاعتی جامعہ عروج الاسلام لورن سے مولاناعبدالرشید اور مولانا شفیق احمد شامل ہیں۔طلباء نے سیرت طیبہ کی روشنی میں مختلف پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوے وطن عزیز ہندوستان کی تحریک آزادی میں علماء کرام کی خدمات اور قربانیوں کو مفصل بیان کیا۔اور خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوے ان کی حقوق کی ادائیگی اور اور مقام خواتین کو مکمل ومدلل دلائیل کی روشنی میں بیان کیا۔ طلباء کے پروگرام کے بعد محفل میں موجود علماء کرام اساتذہ و دیگر سماجی شخصیات نے جامعہ تعلیم القران کے سالانہ انعامی مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کے ساتھ ساتھ ناظم اعلی حضرت مولانا شمس الدین قاسمی و دیگر اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اساتذہ طلباء کی علمی صلاحیتوں کی سراہنا کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا طلباء جامعہ نے جن اہم موضوعات پر اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایاوہ یقینا اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا زمانہ جہالت میں بچوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا لیکن آج کے دور میں بطن میں جنس کی جانچ کروانے کے بعد قتل کردیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا خالی دیواروں پر لکھنے اخباروں میں شائع کرنے اور پروگرامنعقد کرنے سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو اور یوم خواتین کا مقصد پورا نہیں ہوتا بلکہ عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیاکہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اس دوران ادارہ کے نائیب مہتمم حضرت مفتی نذیر احمد شاہین رحیمی نے تمام شراکاکا شکریہ ادا کیا صدر مجلس نے اپنے خطاب میں اللہ کی نعمتوں کی قدر دانی پرزور دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ کرے یہ ادارہ مزید ترقیات سے ہمکنار ہو۔حضرت مولانا محمد اکبر کی دفاتر مجلس کا اختتام ہوا اول دوم سوم آنے والے طلبائ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جبکہ دیگر شامل پروگرام میں بھی کتابیں اور نقدی انعامات تقسیم کیا گیا۔