جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چوتھے روز بھی ٹریفک متاثر

0
0

رام بن اور بانہال کے درمیان پسیاں گرنے کا سلسلہ جاری ، انتظامیہ خاموش تماشائی
اجمل ملک

رام بن؍؍جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان پنتھال سے لیکر کیلا موڑ تک پسیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد ورفت مسلسل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان متعدد جگہوں پر پسیاں گر آنے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں ٹریفک کئی گھنٹوں تک متاثر رہیجس کی وجہ سے مسافروں اور عام لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ لگاتار گر آرہے پتھر وں کی وجہ سے سینکڑوں مال بر دار و مسافر گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہو کر رہ گئی ہے۔جبکہ آج صبح 10بجے سے ہی جموں سرینگر قومی شاہراہ ڈگڈول ، بیٹری چشمہ اور دوسری جگہوں پر مسلسل چوتھے روز پہاڑیوں سے پتھر کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی ۔ تاہم متعلقہ محکمہ نے فوری کاروائی کر تے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بنا دیا جس کے بعد شاہراہ پر درماندہ مال بر دار اور مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی ۔اس سلسلے میں مسافروں نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ جموں سرینگر شاہراہ گزشتہ چھ سال سے لوگوں کے لئے در دسر بنی ہوئی ہے اور یہ شاہراہ سرکاری اہلکاروں اور ٹھیکیداروں کے لئے سونے کی کان جیسی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ٹریفک اہلکاروں کو جہاں پر مر ضی آتی ہے وہیں مسافروں گاڑیوں اور مال بر دار گاڑیوں کو روک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام لگنا ایک معمول بن گیا ہے ۔ وہیں سرینگر جارہے ٹرک ڈرائیوروں نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہا ٹریفک والے تو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اب پولیس اہلکار بھی پیچھے نہیں رہ رہے ہیں ۔وہیں نوکری پیشہ لوگوں اور سکولی بچوں و مریضوں کو سخت مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ وہیں کچھ معززین کا کہنا ہے شاہراہ کی حالت خراب کر نے میں جتنا قصور تعمیراتی ایجنسی ایچ سی سی کی ہے اس سے زیادہ ریاستی سرکار کی بھی ہے ۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق شام دیر گئے تک ایک ہزار کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیوں نے پسی کی جگہ کراس کر نے میں کامیابی حاصل کی لیکن شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کر نے میں شدید مشکلات درپیش آ رہی ہیں ۔کئی مجبور مسافروں نے پسی کی جگہ پیدل کراس کر کے اپنی اپنی منزل مقصود کی جانب رواں دواں رہے ۔ اس دوران رام بن،کیلا موڑ، چندر کورٹ، پیڑا اور ناشری و چینی کے سیکٹر میں گذشتہ چار روز سے گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔تعمیراتی کمپنی نے پسی کے مقام پر ایک جے سی بی اور لوڈ ر مشین پتھروں کو ہٹانے کے لئے لگا رکھی ہے لیکن لگاتار پتھر گر آنے کی وجہ سے مشین آ پریٹرز کو کام کر نے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان پسیوں کی وجہ سے آ ئے روز مسافروں خاص کر خواتین بچوںکو لیکر پیدل چلنے میں شدید مشکلات درپیش آرہیہے۔اس سلسلے میں مسافروں اور پیدل چلتی خواتین نے کہاکہ قومی شاہراہ پر ہر دوسرے روز ٹریفک میں خلل اب روز کا ماحول بن چکا ہے یہاں تک کہ انہوں نے کہا اب انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا