علم ہی ہر قوم کی ترقی کا سبب :انٹر نیشنل سنی سینٹر ناگپور

0
0

لازوال ڈیسک

ناگپور؍؍گزشتہ شب انٹر نیشنل سنی سینٹربمقام حضرت نظام الدین کانونی ناگپورمیں ایک پروگرام بنام ”جشن خواجہ غریب نواز” منعقد ہوا جس کی صدارت انٹرنیشنل سنی سینٹر کے بانی مجاہد اسلام سید عالمگیر اشرف کچھوچھوی نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہی سے الحاج ابومحامد آل رسول احمد نے کیا ،نقابت کی ذمہ داری حافظ اختراشرفی اور شمس الزماں خان جامعی صابری نے سنبھالی اور نعت ومناقب کے اشعار اشرف رضا ناگپوری نے پیش کی۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سید سلمان اشرف جائسی نے کہا ہندوستا ن کی سرزمین مذاہب وادیان کا گہوارہ رہی ہے۔ یہاں ہر زمانے میں مذہبی رہنما اوراخلاق وانسانیت کا درس دینے والے پیدا ہوتے رہے ہیں، اسی لیے اس کی خمیر میں روحانیت رچی بسی ہے، تاہم گردش ایام نے یہاں کی مذہبیت کو متاثر کیا۔ لوگوں کے ایک بہت بڑے طبقہ نے انسانیت کا سبق بھلا دیا اور مادی بھول بھلیوں میں کھوگیا۔ خود مذہب کے نام پر لوگوںکا استحصال کیا جانے لگا۔ ایسے ماحول میں نور تصوف و روحانیت کی قندیل لے کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری قد س سرہ سرزمین ہند میں وارد ہوئے اور ہندوستان کے ایک اہم مقام اجمیر میں قیام پذیر ہوئے۔ یہ ان کے قدموں کی برکت تھی کہ رائے پتھورا کا اجمیر اب ہمیشہ کے لیے اجمیر شریف ہوگیا اور ہمیشہ کے لیے حضرت خواجہ غریب نوازکی نسبت سے وابستہ ہوگیا۔مقرر خصوصی کے طور پر غازی ملت سید ہاشمی میاں اشرفی کچھوچھوی نے کہا کہ بھارت ہمارا پیارا ملک ہے اس زمین پر اللہ نے اپنے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام کو بھیجا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے محبوب حضور خواجہ غریب نواز کو بھیجا اس لیے یہ ملک ہمارا کل بھی تھا اور آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا ہم اس ملک میں ہمیشہ سے ہیں اورمرتے دم تک رہیں گے اور اس جمہوری ملک کے لیے CAA اور NRC /NPR سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئے ہم سب کو مل جل کر اس گنگا جمنی تہذیب و اخوت کو بچانا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز نے سلسلہ چشتیہ کے ذریعے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی بنیاد رکھی۔ اس سلسلہ نے یہاں کے مذہب، سماج، معاشرت، ادب، لوک ادب،صوفیانہ قوالی، سیاست، معیشت ہرچیز کو متاثر کیا اور ایک ایسی تہذیبی و ثقافتی عمارت کھڑی کی، جس کے شاندار آثار آج بھی ایستادہ ہیں۔پروگرام کے آخر میں مولانا ظفر احسان ، فیروز سنی، عبدالحمید بابا ، ابوذر اشرفی نے تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کا اختتام صلوۃ وسلام اور ملک و ملت میں امن و امان، ترقی اورخوشحالی کی دعا پر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا