ایس ڈی ایم اوڑی کا کئی سرکاری دفاتر کا دورہ

0
0

47ملازمین غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل
لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی ریاض احمد ملک نے آج اوڑی سب ڈویژن کے دیہی ترقی ، ہارٹیکلچر، صحت عامہ، اینمل ہسبنڈری ، آئی ٹی آئی اور کئی سکولوں کا اچانک دورہ کر کے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا۔َِِاِن دفاتر میں 13اساتذہ سمیت کل 47ملازمین غیر حاضر پائے گئے ۔ایس ڈی ایم نے اِن ملازمین کی معطلی کے احکامات دئیے۔اس کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ، بلاک ویٹرنری آفیسر اور سی ڈی پی او سمیت چار گزیٹیڈ ملازمین بھی غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ اِن افسران کے خلاف کارروائی کا معاملہ ڈپٹی کمشنر کو بھیجا جائے گا۔دریں اثنا ایس ڈی ایم نے کہا کہ اپنے فرائض میں کوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا