ماحولیات کی شفافیت کے لئے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ـ:چوہدری محمدیٰسین
لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ضلع انتظامیہ شوپیان نے آج فارسٹ ڈویژن شوپیان کے اشتراک سے آئی ٹی آئی میں ایک شجرکاری مہم کااہتمام کیا۔ترقیاتی کمشنر چودھری محمد یاسین ،اے ڈی سی،سپر انٹنڈنٹ آئی ٹی آئی اور ڈی ایف او فارسٹ ڈویژن کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے مہم میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ ماحولیات کی شفافیت کے لئے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مہم کے دوران دیودار کے 50پودے لگائے گئے جب کہ رواں سال کے دوران 50لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے