جموں کشمیر میں عنقریب نئی صنعتی پالیسی وجود میں لائی جائے گی : لیفٹیننٹ گورنر

0
0

کہا پشمینہ ہینڈ لوم اور دستکاری کو جموں کشمیر کے اقتصادی منظر نامے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت حاصل ہے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جموں کشمیر اکنامک فورم جو متعدد تاجر انجمنوں کا ایک ادارہ ہے کے ایک وفد نے نیرج آنند کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد کے ارکان کے ساتھ بات کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کے پاس عنقریب ہی اپنی نئی انڈسٹریل پالیسی ہو گی جس کی رو سے جموں کشمیر میں صنعتوں اور تجارت سیکٹروں کی ترقی کیلئے ایک جامع منصوبہ دستیاب ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی علاقوں کو بڑھاوا دے گی اور جموں کشمیر کو سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام بنانے اور ساز گار ماحول قائم کرنے کیلئے متعدد اقدامات وضح کئے جائیں گے ۔ وفد کی طرف سے کئی معاملات اجاگر کرنے کے تناظر میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پشمینہ ، ہینڈ لوم ، دستکاری اور دیگر منسلک سیکٹروں کو جموں کشمیر کی اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت حاصل ہے اور حکومت ان سیکٹروں کی معقولیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ جی سی مرمو نے کہا کہ جموں کشمیر کی دستکاری اشیاء پوری دُنیا میں مشہور ہے اور روائتی دستکاری انڈسٹری ایک بڑی انڈسٹری کے طور پر ابھر کر سامنے ّآئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں روز گار کے کافی مواقعے دستیاب ہونے اور درآمدات کی صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ آگے آ کر اپنی مشکلات کو اجاگر کریں تا کہ جموں کشمیر میں اقتصادی منظر نامے کو دوام بخشنے کیلئے مجموعی نکتہ نظر وجود میں لایا جا سکے۔ کشمیر کے مختلف ضلعوں بشمول سرینگر ، بڈگام ، بارہمولہ ، گاندر بل ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، پلوامہ اور اننت ناگ کی تاجر انجمنوں کے ارکان بھی اس وفد میں شامل تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا