کھڑی کے ریلوے ٹنل میں افکان کمپنی کے سْپروائزر کی موت

0
0

/سجاد کھانڈے

کھڑی ؍؍گذشتہ شب تقریباً ساڑے دس سے گیارہ بجے کے درمیانی شب میں تحصیل کھڑی کے علاقہ سیرن میں ریلوے ٹنل T4 9B میں ریلوے کی ایک نجی کمپنی افکاں کے سْپروائزر کی موت اس وقت واقع ہوئی جب ریلوے کے بڑے بڑے افیسران آرام کی نیند سو رہے تھے جن کی ماہانہ تنخواہ لاکھوں میں ہیںاور بیرون ریاست کا سْپروائزر پرکاش چند ولد روپ سنگ ساکنہ ہماچل پردیش ریلوے ٹنل میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اچانک ٹنل سے ملبہ گر پڑا اور پرکاش چند ملبہ کی زد میں آگیا اور زخمی حالت میں اْسے اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں اْسکی موت واقع ہوئی۔مزدوروں نے الزم لگا یا کہ کمپنی کام نکالنے کے چکر میں مزدوروں کی سیفٹی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھتی ہے مزدوروں نے یہ بھی کہا کہ جب یہ سْپروائزر ملبہ کی زد میں آیا تو اس وقت سیفٹی کا کوئی بھی آفیسر یا سْپروائزر وہاں ماجود نہیں تھا اور کمپنی کی یہ لاپرواہی بھی اْسکی موت کا حصہ بنی۔انھوں نے اعلی حکام اور کمپنی منیجمنٹ سے اپیل کی ہیں مزدوروں کی سیفٹی کا معقول انتظام کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا زیاںنہ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا