یونیسف کی طرف سے سوجل اور سوچھ گاؤں کے موضوع پر ٹی او ٹی تربیتی پروگرام کا آغاز

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍دیہی ترقی و پنچائتی راج کی سیکرٹری شیتل نندا نے آج یہاں ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینی ٹیشن کی طرف سے پنچائت بھون میں منعقد کئے گئے مختلف سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی غرض سے ایک ٹی او ٹی تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے لینا پنڈتا اور کئی دیگر اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں ۔ وزارت جل شکتی اور محکمہ ڈی ڈی ڈبلیو ایس مرکزی سرکار نے یونیسف اور پرایمو پونے کے اشتراک سے قومی سطح پر کیپسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کیا ہے ۔ یہ پروگرام بعد میں تمام ریاستوں اور یوٹیز میں شروع کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کے تحت دیہی سطح پر ٹی او ٹی تربیت اور او ڈی ایف سمیت دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ جل جیون کے تحت لوگوں کو نل کے ذریعے سے پانی فراہم کیا جائے گا اور بنیادی سطح پر کپیسٹی بلڈنگ اور تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔ یونیسف ملک بھر اور جموں کشمیر یو ٹی میں ٹی او ٹیز کیلئے تکنیکی تعاون فراہم کرے گا ۔ یہ تربیتی پروگرام دو مرحلوں میں عملایا جائے گا ۔ پہلا مرحلہ 2 سے 6 مارچ 2020 اور دوسرا مرحلہ 11 مارچ سے 15 مارچ 2020 تک عملایا جائے گا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا