آسٹریلیامیں کورونا وائرس سے پہلی موت

0
0

کینبرا؍؍آسٹریلیا کی حکومت نے کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے جو ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ ہے ۔‘دی گارجین’ نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر اینڈریو رابرٹسن کے حوالہ سے اتوار کو بتایا کہ جاپان ڈائمنڈ پرنسز جہازمیں سوار آسٹریلیا پہنچے ایک بزرگ کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔ ان کی عمر 70 سال سے زیادہ تھی۔ ان میں اس وبا کی شناخت تقریبا 10 دن پہلے ہوئی تھی اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی موت اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے کمرے میں ہوئی۔آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 20 سے زائد کیس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں سے 15 کا علاج بھی کیا جا چکا ہے ۔ خیال رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 85000 لوگ متاثر ہوئے ہیں جس سے 2900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریبا 40،000 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا