اسپین :کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 58 پہنچی

0
0

میڈرڈ؍؍سپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 58 ہو گئی ہے ۔‘دی اسپینش ال منڈو’ اخبار نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسپین کے والینسین کمیونٹی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملہ درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈرڈ اور اینڈالوسیا کمیونٹی میں بھی 10-10 اور کینری جزائر میں سات افراد اس انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔اسپین کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق زیادہ تر ان لوگوں میں ہوئی ہے ، جو اٹلی سے اسپین لوٹے ہیں۔ادھر، سوئٹزرلینڈ کی وزارت صحت نے بھی ملک میں کورونا وائرس کے کیس بڑھنے کی تصدیق کی ہے ۔ یہاں ابھی تک 18 افراد اس مہلک وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔سوئٹزرلینڈ کی وزارت صحت نے کہا‘‘ٹسنو، جنیوا، گریسنس، آرگو، زیورخ ، باسیل سٹی، واؤد، بسلے علاقہ، برن اور بیلیس نامی صوبوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پائے جانے کی اطلاع ملی ہے ۔ تمام مریضوں کی حالت ٹھیک ہے اور سب کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ عوامی صحت افسر ان ان لوگوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں، جو کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے رابطے میں آئے تھے ۔یوروپ میں ابھی تک کورونا وائرس کے 1300 معاملہ سامنے آئے ہیں، جن میں اٹلی کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ اب تک یوروپی ممالک میں اس مہلک وائرس سے 31 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ وہیں عالمی سطح پر کورونا وائرس سے 85،000 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 2،900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریبا 40،000 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا