ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے دیہی ترقی سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک

گاندربل؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے آج یہاں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیہی ترقی محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے پی ایم اے وائی ، ایم جی نریگا ، 14ایف سی، ایس بی ایم اور بی ٹی وی 1 کے فلیگ شپ پروگراموں کے تحت جاری پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں سی پی او گاندربل ،اے سی ڈی گاندربل ، بی ڈی اوز کے علاوہ دیہی ترقی محکمہ کے انجینئرنگ وِنگ کے افسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو اے سی ڈی گاندربل نے مختلف سکیموں کے تحت حاصل کی گئی طبعی اور مالی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس موقعہ پر مختلف سکیموں کے تحت بلاک او رپنچایت سطحوں پر حاصل کی گئی حصولیابیوں کے علاوہ تمام اِلتوأ میں پڑے کاموں کی تکمیل کے لئے وقت مقرر کیا ۔اُنہوں نے ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے پر بھی زور دیا۔ایم جی نریگا کا جائزہ لینے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس سکیم کے تحت جاری کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے پر زور دیا ۔میٹنگ کے دوران شفقت اقبال نے تمام بی ڈی اوز پر زور دیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں تیز ی لانے کے اقدامات کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا