مردم شمار ی2021ء

0
0

ڈپٹی کمشنر سری نگر نے تیاریوں کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جو پرنسپل سنس آفیسر سری نگر بھی ہیں نے آج یہاں ضلع کے سنسس چارج افسران کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں اُنہوں نے ضلع میں سنس آف اِنڈیا 2021ء کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ سٹیٹسٹکس اینڈ ایولیویشن آفیسر عرفان گیری جو ضلع میں سنسس2021ء کے نوڈل افسر ہے کے علاوہ ضلع کے تمام تحصیلداروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ایس ایم سی افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کے تمام وارڈوں اور دیہات کی اَپ ڈیٹیڈ اِطلاعات تیار کی گئی ہے اور ماسٹر ٹرینٹروں کی تربیت کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ انیموریٹروں اور سپروائزروں کو تربیت دینے والے 43 فیلڈ ٹرینروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع سنسس سیل پہلے ہی ضلع میں موجود ہے جبکہ سینٹرل مانیٹرنگ اور منیجمنٹ یونٹ قائم کیا جارہا ہے ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے دس سالہ مردم شماری کی اہمیت پر زور دیا جس کی بدولت مستقبل کی منصوبہ بندی یقینی بنائی جاسکتی ہے اور اِس مردم شماری سے ضروری ترقیاتی اقدامات اور بہبودی کے سکیموں کو عملانے کے بارے میں بھی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔اُنہوں نے اِس سلسلے میں سنسس افسران کو دیانتداری اور پُر خلوص طریقے پر اپنے فرائض انجام دینے کی تلقین کی ۔ تاکہ شہریوں کی تفصیلات میں کوئی بھی کمی پیشی نہ رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا