نام بدلنے کابخار’جموں میونسپل کارپوریشن ‘کے سرپہ سوار

0
0

سٹی چوک کا نام بدل کرـ’بھارت ماتا چوک‘اورڈپٹی کمشنردفترکے قریبی چوک کوبنایا’اٹل جی چوک‘
نریندرسنگھ ٹھاکر

جموں؍؍جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بی جے پی کی قیادت والی جموں میونسپل کارپوریشن نے پرانے شہر میں واقع ‘سٹی چوک’ کا نام بدل کر ’بھارت ماتا چوک‘ رکھ دیا ہے۔ جے ایم سی نے پرانے شہر کے مصروف ترین ‘سٹی چوک’ چوراہے کے بیچوں بیچ ایک بورڈ نصب کیا ہے جس پر ‘بھارت ماتا چوک’ لکھا ہے۔ یہ بورڈ ایک ایسے وقت میں نصب کیا گیا ہے جب ملک میں ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے کی پکار کو ملک کے تئیں محبت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ جموں کے پرانے شہر میں جہاں یہ بورڈ نصب کیا گیا ہے وہاں مشہور رگوناتھ مندر اور بعض تجارتی مراکز جیسے شالیمار روڑ، سوپر بازار اور کنک منڈی نزدیک میں واقع ہے۔جموں کا ‘سٹی چوک’ پانچ اگست 2019، جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے علاوہ اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا، کے بعد پہلی ایسی جگہ بن گئی ہے جس کا نام بدل دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر دفترجموں کے سرکیولرروڈپرواقع چوک کو’اٹل جی چوک‘کانام دیاگیاہے۔’لازوال‘سے بات کرتے ہوئے سِٹی چوک میں متعددشہروں نے میونسپل کارپوریشن کے اس قدم کو انتہائی شرمناک اور چوروں والاقرار دیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ جب سے مرکزمیں مودی سرکارآئی ہے اہم مقامات کے نام بدلنے کاکام ہی ہورہاہے،عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں حکومت کوکوئی دلچسپی نہ ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا