شہر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگے

0
0

نانوائیوں نے روٹیوں کاوزن بھی کم کر دیا۔متعلقہ محکمے خاموش تماشائی
کے این ایس
سرینگر ؍؍شہر سرینگر میں سرینگر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگے ہیں جبکہ نانوائیوں روٹی کا وزن کم کر دیا ہے۔اس دوران ساری صورت حال سے عوام ہر جگہ بے یار مدد گار نظر آ رہا ہے ۔صارفین نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شہر سرینگر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگے ہیں جس دوران ،کڈام80سے120روپے،تماٹر50،فراش بین80روپے بھینگن80روپے وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اس دوران لوگوں نے کے این ایس کو بتایا مرغ صرف120روپے فی کلوفروخت کیا جا راہ ہے جبکہ سبزیوں کے قیمت گوشت سے بھی زیادہ مہنگے ہیں انہوں نے بتایا5اگست کے بعد شہر سرینگر میں مہنگائی اپنے انتہائی کو پہنچی جبکہ دوسری جانب نرخوں کو نٹرول میں کرنے والے محکمے خاموش تماشائی بنے ہیں۔ ادھر سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ نانوائیوں نے روٹیوں کا وزن بہے حد تک کم کیا ہے جبکہ انہیں بھی کوئی بوچھنے والا نہیں ہے ۔لوگوں نے حکام سے اس حوالے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا